اسلامی جمھوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ایران میں تعینات افغان سفیر عبدالغفور لیول کےساتھ ہونے والی ملاقات میں اس عزم کا اظہارکیا کہ اسلامی جمھوریہ ایران، افغانستان میں قیام امن اور سلامتی پر بدستور زور دیتا ہے۔
ایرانی اسپیکر نے ایران اور افغانستان کے درمیان دیرینہ تعلقات اور ثقافتی مشترکات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات نے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کی توسیع کیلئے راستہ ہموار کیا ہے۔
انھوں نے کابل کے حالیہ دھشتگردانہ حملوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمھوریہ ایران، افغانستان میں قیام امن اور سلامتی پر بدستور زور دیتا ہے اور ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں اس طرح کے تلخ واقعات رونما نہ ہوں۔
محمد باقر قالیباف نے ایران اور افغانستان کے درمیان جامع تعاون معاہدے کو جلد از جلد حتمی شکل دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کا فروغ، ایران کیلئے انتہائی اہم ہے۔
انھوں نے دونوں ممالک کے پارلیمانوں کے درمیان تعلقات کے فروغ پربھی زور دیا۔
ایرانی اسپیکر نے افغان امن عمل کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت کی قیادت میں افغان انٹرا مذاکرات کسی ثالثی فریق کی مداخلت کے بغیرہونے چاہئیے ۔
اس موقع پر افغان سفیر عبدالغفور لیول نے مختلف شعبوں میں ایران کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کورونا وبا کے پھیلاؤ کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان صحت کے شعبوں میں تعاون پر زور دیا۔
افغان سفیر نے افغانستان کی حکومت اور قوم کیجانب سے افغان امن عمل سے متعلق اسلامی جمھوریہ ایران کی حمایت سمیت افغان تارکین وطن کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔
ایران کے اسپیکر نے افغان حکومت کی قیادت میں افغان انٹرا مذاکرات پرتاکید
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 136