شام کے ڈاریکٹر کی بنائی ھوئی فلم " ریت کا بادشاہ " کہ جو سعودی عرب میں بادشاھی نظام کے بانی " ملک عبدالعزیز " کی زندگی پر
بنائی گئی ہے، نے ملک عبدالعزیز کے بیٹے اور اس وقت کے سعودی فرمان روا " ملک عبداللہ " کے سوتیلے بھائی شھزادہ " طلال بن عبدالعزیز " کی صدائے احتجاج بلند کردی ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق اس سعودی شھزادے نے کھا ہے کہ ریاض اس ملک کی کھل کر مخالفت کرتا ہے اور فلم " ریت کا بادشاہ " کو سعودی عرب کے بانی " ملک عبدالعزیز " کی توھین کے مترادف سمجھتا ہے۔
سعودی عرب کے شھزادہ طلال بن عبدالعزیز نے اس فلم کے ڈاریکٹر " نجدت انزور" کو اپنے والد اور سعودی عرب کے بانی " ملک عبدالعزیز " پر بنائی جانے والے فلم پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کو " جھاد نکاح " کا ڈاریکٹر قرار دیا۔
عبدالعزیز بن عبدالرحمن بن فیصل بن ترکی بن عبداللہ بن محمد بن سعود ، معروف بہ ملک عبدالعزیز اور ابن سعود ، سعودی عرب کی سرزمین میں آل سعود بادشاھی نظام کا بانی سمجھا جاتا ہے۔
طلال بن عبدالعزیز نے تاکید کی ہے کہ بشار اسد کو اپنے ایک مشترکہ دوست کے ذریعے یہ پیغام پھنچایا ہے کہ وہ اس فلم کو ریلیز ھونے سے روکے۔
سعودی عرب کے ارب پتی شھزادے ولید بن طلال کے والد " طلال بن عبدالعزیز " نے سماجی ویب سائٹ ٹیوٹر پر اپنے پیغام میں اس شامی ڈاریکٹر پر اپنے شدید غم وغصہ کا اظھارکیا اور کھا کہ " نجدت انزور " نے " ریت کا بادشاہ " سے قبل بھی متنازع ڈرامے و فلمیں بنائی ہیں۔
یہ سعودی شھزادہ کہ جو آل سعود میں نئے افکار و نظریات کا بانی سمجھا جاتا ہے نے مزید کھا کہ " نجدت انزور " کی نئی فلم عوام کے غم و رنج میں اضافے کے علاوہ کوئی اور پیغام کی حامل نھیں ہے۔
سعودی شھزادے نے یہ کام پسپائی کی طرف ایک اور قدم ہے کیونکہ یہ فلم لندن میں بری طرح فلاپ ھوگئی ہے۔
طلال بن عبدالعزیز نے مزید کھا کہ سعودی عرب کو ماضی میں بارھا میڈیا کی دشمنانہ یلغار کا سامنا رھا ہے اور سنیما گھروں میں بھی سعودی عرب کے خلاف ھونے والے پروپیگنڈے کے خاطر خواہ نتائج برامد نھیں ھونگے اور سعودی عرب عالم اسلام و عالمی برادری میں اپنی ساکھ قائم رکھے گا۔
سعودی عرب کے اس شھزادے نے ایک مرتبہ پھر اس بات کو دھرایا کہ ریاض ، سعودی عرب کے بانی " ملک عبدالعزیز " پر بنائی جانے والے اس فلم کی شدید الفاظ میں مخالفت کرتا اور مطالبہ کرتا ہے کہ شام کے حکام اس بحرانی صورت حال میں اس فلم کی نمائش پر فوری طور پر پابندی عائد کرے۔