www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

902b1
ایران کے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ اس سال ایران میں بیس مارچ سے اکیس اکتوبر کے دوران بیرونی ذرائع سے تین ارب اسی کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔
فرہاد دژپسند نے ایران کے ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سرمایہ کاری سے رواں سال سے آئندہ دو برسوں تک مکمل طور پر استفادہ کیا جائے گا۔
انھوں نے اندرون ملک ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایرانی کمپنیوں کی کوششوں کی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی نالج بیسڈ کمپنیاں، انسداد کورونا وسائل کو درآمد کرنے کے بجائے برآمد کرنے والی کمپنیوں میں تبدیل ہو گئی ہیں۔
ایران کے وزیر خزانہ نے برآمدات کی راہ میں ایران دشمن قوتوں کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس اقتصادی جنگ میں ایران کی نجکاری اور برآمدات کرنے والوں کا اہم اور مثبت کردار رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران کے اقتصاد و معیشت کا دار و مدار اس بات پر رہا ہے کہ دنیا کے مختلف ملکوں کو خام مواد برآمد کرنے کے بجائے مصنوعات برآمد کی جائیں اور ایران کی نالج بیسڈ کمپنیوں نے اس میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh