www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

905b4
عراقی پارلیمنٹ نے حکومت کو جنرل شھید قاسم سلیمانی اور جنرل ابومہدی المہندس قتل کیس کی تحقیقاتی رپورٹ جلد از جلد پارلیمنٹ کے سپرد کرنے کا حکم دیا ہے۔
بغداد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عراقی پارلیمنٹ کے سلامتی اور دفاع سے متعلق کمیشن کے رکن مہدی تقی امرلی نے کہا ہے کہ وزیراعظم مصطفی الکاظمی کی حکومت آئندہ چند روز کے اندر شھید قاسم سلیمانی اور شھید ابومہدی المہندس اور ان کے بعض دوسرے ساتھیوں کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ پارلیمنٹ کے سپرد کرنے کی پابند ہے۔
انھوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ حکومت کو نہ صرف جنرل قاسم سلیمانی اور جنرل ابومہدی المہندس کے خلاف امریکہ کے دھشت گردانہ حملے کی رپورٹ پیش کرنا ہوگی بلکہ عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ٹھکانوں پر امریکی حملوں کی تحقیقات سے بھی پارلیمنٹ کو آگاہ کرنا ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ دھشت گردی کے خلاف جنگ میں مشاورت فراہم کرنے کی غرض سے عراقی حکام کی دعوت پر اس ملک کا دورہ کرنے والے ایرانی فوج کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابومہدی المنہدس، رواں سال میں 2 جنوری کو بغداد میں امریکی فوج کے دھشت گردانہ حملے میں شھید ہوگئے تھے۔

Add comment


Security code
Refresh