افغان سکیورٹی اہلکاروں نے کابل یونیورسٹی پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر لیا ہے۔
افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح نے ہفتے کو اعلان کیا ہے کہ عادل فرزند محمد عارف کابل یونیورسٹی پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا اور اس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔
نائب افغان صدر امراللہ صالح نے مزید کہا کہ عادل نے خود بھی کابل یونیورسٹی کے شعبہ الہیات میں تیسرے سمسٹر تک پڑھائی کی ہے اور اس کے بعد وہ حقانی دھشتگرد نیٹ ورک کا رکن بن گیا اور اسی گروہ نے اسے ہتھیار دیے تھے۔
افغانستان کے نائب صدر نے کہا کہ عادل نے تفتیش کے دوران بتایا ہے کہ اسے یونیورسٹیوں ، تعلیمی مراکز اور دیگر عوامی مقامات پر حملے کرنے کا حکم دیا گیا تھا تاکہ افغان حکومت پر دباؤ ڈالا جا سکے۔
تقریبا دو ہفتے پہلے کابل یونیورسٹی پر دھشتگردانہ حملے میں بائیس افراد جاں بحق اور چالیس زخمی ہوگئے تھے۔ اس حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے اکثر طالب علم تھے ۔
کابل یونیورسٹی پر حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 139