فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

701a1
اسلامی جمھوریہ ایران اور ونیزویلا، امریکہ کو من مانی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، یہ بات ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہی۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران اور وینز ویلا نے امریکہ کو غنڈہ گردی کرنے سے روک دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کو آئندہ بھی من مانی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران اور وینزویلا کے درمیان تعاون مکمل طور سے قانونی ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں رخنہ ڈالنے کی امریکی سازش ناکام ہوگئی ہے۔
محمد جواد ظریف نے ایران اور وینز ویلا کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائںدے ایلیوٹ ابراھمز کے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہ امریکہ ایرانی میزائیلوں کی وینزویلا منتقلی کے عمل کو برداشت نہیں کرے گا کہا، ہم امریکہ کی دھونس دھمکیوں سے مرعوب ہوئے بغیر دفاعی تعاون جاری رکھیں گے۔
انھوں نے کہا کہ ہم چالیس سال سے امریکی دباؤ اور پابندیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، اور اگر ہم کو امریکہ کے سامنے سرتسلیم خم کرنا ہوتا تو کافی عرصہ قبل یہ کام کر چکے ہوتے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے ایران کے خلاف بہت زیادہ غیرقانوی اقدامات انجام ديئے ہيں، ہماری معیشت کو نقصان پہنچایا ہے، ہمارے عوام کو بھی نقصان پہنچایا ہے اگر وہ حالات میں تبدیلی کا خواہاں ہے تو اسے اپنے رویئے میں تبدیلی لانی چاہیے۔

Add comment


Security code
Refresh