فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

764a5
پینسلوانیا اور ایریزونا ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی پوری ہو جانے کے ساتھ ہی ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائيڈن صدارتی الیکشن جیت گئے ہیں۔
سی این این نے بریکنگ نیوز میں بتایا ہے کہ جو بائيڈن نے اکثریتی ووٹ حاصل کر لیا ہے اور وہ امریکہ کے چھیالیسویں صدر کے طور پر منتخب ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پینسلوانیا ریاست میں انھوں نے ٹرمپ کو اکتیس ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی اور ایریزونا میں بھی انھیں ٹرمپ سے زیادہ ووٹ حاصل ہوئے۔ ان دونوں ریاستوں کے الیکٹورل ووٹ جوڑنے کے بعد انھیں حاصل ہونے والے کل الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 284 ہو گئي ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد اب بھی 214 ہی ہے۔ بائیڈن کو اب تک ملنے والے عوامی ووٹوں کی تعداد سات کروڑ اڑتالیس لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ ٹرمپ کو سات کروڑ پانچ لاکھ ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh