ھندوستان کی سپریم کورٹ نے سیاستدانوں کی گاڑیوں میں خصوصی ھارن اور ریڈ لائٹ کے استعمال کو محدود کئے جانے کے
احکامات جاری کئے ہیں۔
ھندوستان کی سپریم کورٹ نے لال بتی کے غلط استعمال پر خبردار کرتے ھوئے اعلان کیا ہے کہ صرف صدر، نائب صدر، وزیر اعظم اور دیگر وزراء، گورنرز اور عدالت عالیہ کے ججز ھی گاڑیوں میں خصوصی ھارن اور لال بتی کے استعمال کے حقدار ہیں اور ان کے علاوہ کسی کو ریڈ لائٹ اور خصوصی ھارن کے استعمال کی اجازت نھیں ھوگی جبکہ پولیس کی گاڑیوں اور امبولینس میں نیلی لائٹ کا استعمال جاری رھے گا۔
ھندوستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے یہ فیصلہ، عام لیڈروں کی جانب سے گاڑیوں میں ریڈ لائٹ کا غلط استعمال روکنے کی غرض سے سامنے آیا ہے۔