فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

20342
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ امریکہ جنگ شروع تو کر سکتا ہے لیکن ختم کرنا اس کے بس میں نہیں ہو گا۔
تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری کا کہنا تھا کہ امریکیوں کو اچھی طرح معلوم ہے کہ وہ جنگ شروع تو کر سکتے ہیں لیکن کا جنگ کا خاتمہ ان کے ہاتھ میں نہیں لہذا وہ پراکسی وار لڑ رہے ہیں تاکہ ان پر کوئی حرف نہ آئے۔
میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج اس وقت دفاعی اور عسکری تیاری کے لحاظ سے بہترین پوزیشن میں ہیں اور دشمن کے دانت کھٹے کرنے کے لیے تیار ہیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ بات بارھا ثابت ہوچکی ہے کہ دشمن اپنے ہدف کو کمزور دیکھتا ہے تو اس پر جارحیت میں ذرہ برابر دیر نہیں لگاتا۔
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جو طاقت یا سپرطاقت اس علاقے پر تسلط حاصل کر لے گی عالمی سطح پر اسی کی بالادستی تسلیم کی جائے گی۔
میجر جنرل محمد باقری نے ایرانی عوام کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کا ہدف پوری طرح واضح ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ ایرانی قوم امریکی ڈکٹیشن اور اس کی پالیسیوں کو قبول کرلے۔

Add comment


Security code
Refresh