ایران کی وزارت خارجہ نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود ایرانی عوام کے خلاف امریکا کی پابندیوں کے جاری رہنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے میڈیکل ٹیرریزم میں زیادہ دباؤ میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
اسلامی جمھوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے پیر کے روز ایک ٹوئٹ کرکے کہا کہ ہر جگہ یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ کورونا جان لیوا، تباہ کن اور بے رحم ہے لیکن چونکہ اسے ایک دوسرے بے رحم یعنی امریکی حکومت کا ساتھ مل گیا ہے، اس لئے وہ ایران میں زیادہ خطرناک ہے۔
وزارت خارجہ نے لکھا ہے کہ امریکا نے میڈیکل ٹیرریزم کے میدان میں ایرانی عوام کے خلاف زیادہ دباؤ میں مزید اضافہ کر دیا ہے اور اس وبا کا مقابلہ کر رہے ایرانی شہریوں پر غیر انسانی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ایران کے عوام اس صورتحال کو کنٹرول کر لیں اور وہ ان پابندیوں کو کبھی فراموش نہيں کریں گے۔
واضح رہے کہ دنیا اور ایران میں کورونا وائرس پھیل جانے کے بعد ترکی، روس، پاکستان اور چین سمیت دنیا کے متعدد ممالک نے ایران کے خلاف امریکا کی یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایران پر امریکا کے میڈیکل ٹیرریزم میں اضافہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 141