مقبوضہ فلسطین میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے رپورٹر نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل فوری طور پر فلسطینی قیدی ماھر الاخرس کو رہا کرے۔
القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے رپورٹر مائیکل لنک نے فلسطینیوں کی گرفتاری کو جنیوا کے چوتھے کنوینشن کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ انھوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کو اس معاہدے کی پابندی کرنا ہوگی۔
اقوام متحدہ کے رپورٹر نے کہا کہ تل ابیب غیر قانونی قید خانے بند اور ان میں موجود فلسطینیوں کو رہا کرے۔
غرب اردن کے شہر جنین کے انچاس سالہ فلسطینی قیدی الاخرس ایسے قیدی ہیں جنھیں صھیونی حکومت نے بغیر کسی جرم کے ستائیس جولائی سے جیل میں قید کر رکھا ہے۔
وہ اپنی بلاسبب گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نوے دن سے بھوک ہڑتال پر ہیں جبکہ ان کی حمایت میں کئی فلسطینیوں نے بھی بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔
تل ابیب ماھر الاخرس کو فوری طور پر رہا کرے: اقوام متحدہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 140