عراقی ذرائع نے بغداد کے شمال میں ایک حفاظتی مرکز پر داعش دھشت گردوں کے حملے کو پسپا کرنے کی خبر دی ہے۔
شفق نیوز کی رپورٹ کے مطابق داعش دھشت گردوں نے بغداد کے شمال میں طارمیہ کے علاقے الغزیلیہ میں عراقی فوج کے انسٹھویں بریگیڈ کے حفاظتی ٹاور کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں اور دھشتگردوں میں جھڑپ شروع ہو گئی. اس جھڑپ میں ایک عراقی سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے تاہم دھشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا گیا۔
عراقی سیکورٹی ذرائع نے اسی طرح اعلان کیا ہے کہ عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے حمرین پہاڑی سلسلے میں واقع الرشاد نامی علاقے میں داعش دھشت گرد گروہ کے ایک خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگا کر اسے تباہ کر دیا۔
ادھر عراق کی مسلح افواج کے ھیڈکوارٹر کے ترجمان بریگیڈیر یحیی رسول نے اعلان کیا ہے کہ صوبے صلاح الدین میں گیارہ عناصر پر مشتمل دھشت گردوں کے ایک ٹولے کو نابود کر دیا گیا۔
بغداد کے شمال میں داعش دھشت گردوں کے خلاف کاروائی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 150