فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

35136
امریکہ عراق کو تقسیم کر کے ایک الگ سنی علاقہ قائم کرنے کے درپے ہے اور اس مقصد کے پیش نظر قبائلی سرداروں کے ساتھ اس کی نشستیں مختلف گمراہ کن عناوین کے تحت ہوتی رہتی ہیں۔
عراق کی المعلومہ نیوز ویب سائٹ نے ایک قبائلی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عراق کو تقسیم کر کے اس ملک میں ایک سنی علاقہ تشکیل دینے کے لئے عراق کے شمالی صوبے اربیل میں امریکہ کی نگرانی میں کچھ نشستیں ہوئی ہیں اور اس میں صوبہ الانبار کے کئی قبائلی سرداروں نے بھی حصہ لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اجلاس میں بعض قبائلی سرداروں نے عراق کی تقسیم کی مخالفت کی ہے اور اسے امریکہ کی مذموم سازش قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عراقی عوام اس سازش کو بخوبی سمجھتے ہیں اور کسی بھی عنوان سے اپنے ملک کی تقسیم کے خلاف ہیں ۔
خیال رہے کہ عراق میں اس قسم کے امریکی نشستیں انسان دوستانہ اداروں اور اتحاد ملت جیسے گمراہ کن عناوین کے تحت منعقد ہوتے ہیں لیکن اس کا بنیادی مقصد عراق کو تقسیم کرنا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh