فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

30342
ایران کے ادارہ ثقافت و ارتباطات اسلامی کے سربراہ ابراھیمی ترکمان نے سامراج کے مقابلے میں خاموشی کو اسلام سے خیانت قرار دیا ہے۔ انھوں نے اسلامی تعاون تنظیم سے مطالبہ کیا کہ وہ صھیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں علمائے اسلام کے فتاویٰ کے مطابق عمل کرے۔
ایران کے ادارۂ ثقافت و ارتباطات اسلامی کے سربراہ نے ترکی کے ادارۂ دیانت کی میزبانی میں منعقد ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے آنلائن مشورتی اجلاس میں کہا کہ عالم اسلام کو ہر چیز سے زیادہ اتحاد و یکجھتی کی ضرورت ہے اور عالم اسلام کو اس وقت دین و مذہب کے نام پر تفرقے، تشدد، انتہا پسندی، غاصبانہ قبضے، قتل و غارت گری اور بے گناہوں اور مظلوموں کو ستائے جانے جیسے مختلف مسائل کا سامنا ہے۔
ابراھیمی ترکمان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات اسلام کی شبیہ بگاڑنے اور اسلامی اصول و عقائد میں تحریف کی غرض سے امریکہ اور صھیونی حکومت کے حمایت یافتہ دھشتگرد گروہوں کے ذریعے انجام دئے جاتے ہیں۔
ایران کے ادارۂ ثقافت و ارتباطات اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ مسلمانوں کو کورونا کے اس دور میں ان چیلنجوں کا مقابلہ کرنا چاہئے اور اس مہم کو سر کرنے کے لئے اسلامی تعاون تنظیم کے تمام رکن ممالک کا تعاون ضروری ہے۔
ابراھیمی ترکمان نے فلسطین کو عالم اسلام کا مشترکہ مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام سے اپیل کی کہ وہ فلسطین کی آزادی کے لئے قائد انقلاب اسلامی کے روڈ میپ پر عمل کرے جو فلسطینیوں کی وطن واپسی، فلسطین کے اصلی باشندوں کی شرکت سے ایسے عام انتخابات اور ریفرنڈم کے انعقاد پر مشتمل ہے جس میں فلسطینی مسلمان، عیسائی اور یہودی سبھی شامل ہوں اور ریفرنڈم کے نتیجے میں اکثریت کی رائے کی بنیاد پر سیاسی نظام حکومت کی تشکیل انجام پائے۔
درایں اثنا صھیونی حکومت نے ایک بار پھر غزہ پٹی کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے ۔
المیادین ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ صھیونی حکومت کے جنگی طیاروں اور ھیلی کاپٹروں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب غزہ پٹی کے علاقے مشرقی دیر البلح پر بمباری کی۔ صھیونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ یہ حملے غزہ پٹی سے مقبوضہ فلسطین کی جانب ایک راکٹ فائر کئے جانے پر ردعمل کے طور پر کئے گئے ہیں۔
صھیونی حکومت کے جنگی طیارے، ہیلی کاپٹر، ڈرون طیارے اور توپخانے گزشتہ مہینوں کے دوران بارہا غزہ پٹی کے مختلف علاقوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں ۔
دو ھزار سترہ سے غزہ پٹی پر حملوں کا نیا سلسلہ صھیونی حکومت کے ایجنڈے کا حصہ ہے اور یہ حملے مختلف طرح کے بے بنیاد بہانوں سے انجام پاتے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh