آئی ایس سی کی جانب سے پہلی بار انجام پانے والی عالمی موضوعاتی درجہ بندی میں ایران کی پینتیس یونیورسٹیوں کا نام نمایاں رہا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس سی سے موسوم اسلامی عالمی سائنس ڈیٹا بیس کے انچارج محمد جواد دہقانی نے منگل کے روز ایک رپورٹ میں دو ھزار انیس میں دنیا میں دو ھزار سے زائد یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کے تازہ ترین نتائج کا اعلان کیا۔
رپورٹ کے مطابق ایران کی پینتیس یونیورسٹیاں بھی اُس رپورٹ میں شامل ہیں اور انھوں نے مختلف موضوعات میں برتر پوزیشن حاصل کی ہے۔
تہران کی یونیورسٹیوں امیر کبیر صنعتی یونیورسٹی، شریف صنعتی یونیورسٹی، تہران یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اصفھان صنعتی یونیورسٹی، شہید بہشتی یونیورسٹی ، ٹیچرس ٹریننگ یونیورسٹی، مشہد کی فردوسی یونیورسٹی اور بابل کی نوشیروانی صنعتی یونیورسٹی، یہ ایران کی ایسی یونیورسٹیاں ہیں جنھوں نے نیچرل سائنس، انجینیرنگ و ٹیکنالوجی، میڈیکل سائنس اینڈ ہیلتھ، ایگریکلچر، انسانی علوم، ریاضی، کمپیوٹر اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، فیزکس، کیمسٹری، ماحولیاتی علوم، سول انجینئرنگ، الیکٹریکل اور الیکٹرانک انجینئرنگ، میکینکل انجینئرنگ اور دیگر موضوعات میں ممتاز درجے حاصل کئے ہیں۔
عالمی موضوعاتی درجہ بندی میں ایران کی 35 یونیورسٹیاں بھی شامل
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 148