www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

71508
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے دھشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں اور گارڈز کے خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔
انھوں نے جاں بحق ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھشتگردی کا یہ واقعہ دشمن عناصر کا بزدلانہ عمل ہے۔ شرپسند عناصر کو ان کے ناپاک عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ حملے میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے انھیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
واضح رہے کہ کل کوسٹل ہائی وے پر اورماڑا کے قریب سکیورٹی فورسز اور دھشتگردوں کے درمیان مقابلے میں سات ایف سی اہلکار اور قافلے کے سات گارڈ جاں بحق ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دھشتگردی کا ایک اور واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں پیش آیا جہاں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 6 فوجی اہلکار جاں بحق ہوئے۔
سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے دھشتگردوں کا بھاری نقصان ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کا گھیراؤ کرکے دھشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh