پاکستان سپریم کورٹ نے مخصوص سیاسی جماعت کی تقریب میں شرکت پر وزیر اعظم عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس دئے کہ وزیر اعظم پاکستان پورے ملک کا وزیر اعظم ہوتا ہے وہ کسی جماعت یا گروہ کے ساتھ خود کو وابستہ نہیں کر سکتا۔
انھوں نے اسی کے ساتھ استفسار کیا کہ ایک سیاسی جماعت کی تقریب کے لئے سرکاری عمارت کنونشن سینٹر کا استعمال کیسے کیا گیا؟
ساتھ ہی انھوں نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل قاسم چوہان سے استفسار کیا کہ کیا وزیر اعظم عمران خان نے بطور وزیر اعظم پروگرام میں شرکت کی ہے؟
انھوں نے یہ بھی سوال کیا کہ کیا وزیر اعظم اور ایڈووکیٹ جنرل ایسا کرنے کے مجاز تھے؟ جسٹس فائز عیسی نے یہ بھی دریافت کیا کہ کیا کوئی آئینی عہدیدار ریاست کے وسائل کا غلط استعمال کر سکتا ہے؟
عدالت نے وزیر اعظم پاکستان، اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل اور اسی کے ساتھ اسلام آباد کی انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
پاکستان سپریم کورٹ کا وزیر اعظم کو نوٹس
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 180