اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ امریکا نہ تو ہم پر مذاکرات مسلط کر سکتا ہے اور نہ ہی جنگ۔
انھوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج وہ وقت آ گیا جب دنیا زور زبردستی اور غنڈہ گردی کو نو کہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ تسلط پسندی اور خوف و ہراس پیدا کرنے کا زمانہ ختم ہو چکا ہے۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ سیکورٹی کونسل اور قرارداد 2231 کو غیر قانونی اور ہتھکنڈے کو طورپر استعمال کرنے کی امریکی کوششوں کو سیکورٹی کونسل نے دو بار نو کہہ دیا۔
انھوں نے کہا کہ پابندیوں کے ساتھ زندگی بسر کرنا سخت ہے لیکن بغیر خود مختاری کے زندگی اس سے بھی سخت ہے ۔
صدر مملکت نے کہا کہ مغربی ایشیا میں سب سے قدیمی جمھوریت کے طور پر ایران اپنی ڈیموکریسی کو پروان چڑھا رہا ہے۔
صدر روحانی نے کہا کہ کچھ افراد انسانی حقوق کا دم بھرتے ہیں لیکن زیادہ سے زیادہ دباؤ کے ذریعے ایرانی عوام کے اقتصاد، صحت اور یہاں تک کے تمام ایرانیوں کے زندگی کے حق کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
امریکا نہ تو مذاکرات مسلط کر سکتا ہے اور نہ ہی جنگ: حسن روحانی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 147