ھندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے امن کے لئے کشمیر کی پانچ اگست دو ھزار انیس سے پہلے کی حیثیت بحال کرنے پر زور دیا ہے۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے منگل کو پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا سے خطاب میں کہا کہ جب تک جموں و کشمیر میں پانچ اگست سے پہلے کی صورتحال بحال نہیں کی جاتی اس وقت تک ریاست میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی تقریر کے دوران ان کا مائک بند ہو گیا اور اراکین کے شور و غل کی وجہ سے ان کی آواز نہیں سنی جا سکی۔
قابل ذکر ہے کہ ھندوستانی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کسانوں سے متعلق بلوں کی منظوری کے خلاف حزب اختلاف کی جماعتوں کے اراکین کی ہنگامہ آرائی کا سلسلہ کئی دن سے جاری ہے۔
پارلیمنمٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں منگل کو بھی ہنگاموں کو سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے کارروائی کئی بار ملتوی کرنی پڑی۔
اسپیکر اوم برلا نے ایوان کو پر سکون کرنے کے لئے زراعت سے متعلق بلوں پر حزب اختلاف کے رہنماؤں کو اختصار کے ساتھ بولنے کی دعوت دی تو ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بولنے کی اجازت طلب کی لیکن ہنگاموں کی وجہ سے وہ اپنی بات جاری نہ رکھ سکے۔
کشمیر میں امن چاہتے ہو تو اس کی خصوصی حیثیت دوبارہ بحال کرو: فاروق عبداللہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 153