امریکہ کی وزارت دفاع پینٹاگون نے ھزاروں اینٹی ٹینک میزائل سعودی عرب کو فروخت کیئے جانے کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں کی
تائید و تصدیق کردی ہے۔
رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی وزارت دفاع پینٹاگون نے تائید کی کہ سعودی عرب کے ساتھ دو علیحدہ علحیدہ قراردادوں کے تحت اس ملک کو 15 ھزار اینٹی ٹینک میزائل فروخت کرے گا۔
اس رپورٹ کے مطابق امریکہ و سعودی عرب کے درمیان اسلحے کے اس معاھدے کی قیمت ایک ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔ امریکہ کی وزارت دفاع کے حکام نے اعلان کیا کہ سعودی عرب نے نیشنل گارڈ کی حفاظت کے لئے 14 ھزار کنٹرول میزائیل اور اپنی بری فوج کے لئے اسی قسم کے لئے ایک ھزار سات سو میزائیل خریدنے کی درخواست کی ہے کہ جسے امریکہ کی وزارت دفاع نے قبول کرلیا ہے۔
امریکہ و سعودی عرب کے درمیان اس قسم کے اسلحے کے معاھدے کے برملا ھونے کے بعد سعودی عرب میں انسانی حقوق کی مدافع تنظیموں نے اس معاھدے پر شدید تنقید کی ہے۔