www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

267415
یمن کی وزارت خارجہ نے عرب لیگ کے مواقف کو غاصب صھیونی حکومت کے دشمنانہ مواقف کی حمایت میں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عرب لیگ عملی طور پر اپنی حیثیت کھو چکی ہے۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کر کے امارات اسرائیل کے تعلق سے عرب لیگ کے موقف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب لیگ کا یہ موقف امت مسلمہ کے اصول سے عرب لیگ کی مکمل دوری کا ترجمان ہے۔
یمن کی وزارت خارجہ نے عرب لیگ کے مواقف میں اصلاح اور اس کی پالیسیوں کو منطقی بنانے کے لئے دیگر ملکوں کی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبد السلام نے بھی غاصب صھیونی حکومت کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے تعلقات کی برقراری کی مذمت میں عرب لیگ کی ناکامی کو اس کی حیات کے خاتمے کے مترادف قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب لیگ جیسے پلیٹ فارم کو اب ختم ہی کر دینا بہتر ہے۔

Add comment


Security code
Refresh