فلسطینی نوجوانوں نے مظاہرے میں عرب لیگ کے تابوت کو اپنے کاندھوں پر اٹھا کر اسرائیل اور عرب امارات کے مابین ہونے والےسازشی معاہدے کی عرب لیگ کی جانب سے مذمت نہ کرنے پر شدید احتجاج کیا۔
القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن کے علاقے قلقیلیه کے مشرق میں ہونے والے مظاہرے کے دوران فلسطینیوں نے بطور احتجاج عرب لیگ کے تابوت کواٹھا کر مظاہرہ کیا اور اسرائیل اور عرب امارات کے خلاف نعرے لگائے۔ اسرائیلی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل داغے اور ربر کی گولیاں برسائيں جس سے کئی مظاہرین زخمی ہوئے۔
یاد رہے کہ بدھ کے روز عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا جس میں صھیونی حکومت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کی برقراری کی مخالفت سے گریز کرتے ہوئے اراکین نے فلسطین کی پیش کردہ قرارداد کو مسترد کر دیا۔
صھیونی حکومت اور متحدہ عرب امارات نے تیرہ اگست کو سفارتی تعلقات کی برقراری کا اعلان کیا تھا۔ اس سمجھوتے پر عالم اسلام میں بڑے پیمانے پر شدید نکتہ چینی کی جا رہی ہے۔
عرب لیگ کا تابوت فلسطینیوں کے کاندھوں پر
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 140