www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

314446
روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 کی آڑ میں ایران کے خلاف پابندیوں کو دوبارہ مسلط نہیں کر سکتا۔
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ امریکہ جس نے خود ہی قرارداد نمبر 2231 کی خلاف ورزی کی اور اب اسے ایران کے خلاف استعمال کرنا چاہتا ہے اپنے اس مقصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو گا۔
سرگئی لاوروف نے کہا کہ جوہری معاہدے سے امریکی انخلا کی وجہ سے سلامتی کونسل میں بحران پیدا ہوا تاہم اس بحران سے کامیابی کے ساتھ نکل جائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر پابندیوں کی مدت بڑھانے کیلئے امریکی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوئیں اور امریکہ کو منہ کی کھانی پڑی۔
گزشتہ جمعرات کو امریکی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کو ایک مراسلہ دے کر ایران پر جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایران کے خلاف پابندیوں کے نفاذ کا مطالبہ کیا۔

Add comment


Security code
Refresh