www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

396957
دھشت گردوں کی جانب سے ملک کے مین گرڈ پر حملہ اور دھماکے کے بعد پورے ملک میں تاریکی چھا گئی تھی ۔
شام کے وزیر پیٹرولیم علی غانم نے اسپوتنک خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ دہشت گردانہ حملے کے بعد دمشق کے کچھ مضافاتی علاقوں کی بجلی سپلائی شروع ہو گئی ہے جبکہ باقی شہروں کو جلد ہی بجلی سپلائی شروع ہو جائے گی۔
علی غانم کا کہنا تھا کہ ملک کے فائر بریگیڈ اور شہری ڈیفنس کی ٹیم نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔
واضح رہے کہ تقریبا دو ہفتے قبل شام کے بعض علاقوں پر قابض امریکہ کے باوردی دہشت گردوں اور اس سے وابستہ کرد ملیشیا نے مشرقی شام کے دیر الزور علاقے کے تمام قبائل کا واٹر سپلائی اسٹیشن تباہ کر دیا تھا جس کی وجہ سے علاقے کے دس لاکھ افراد پینے کے پانی سے محروم ہوگئے۔

Add comment


Security code
Refresh