دہلی کے وزیر اعلا اروند کیجریوال نے ریاست میں کورونا کو شکست دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔
دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اروند کیجریوال نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ سبھی کے تعاون سے دہلی میں کورونا پر قابو پالیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ دہلی نے جس طرح کورونا کو شکست دی ہے اس کی تعریف ملک کے ساتھ ہی پوری دنیا میں ہو رہی ہے۔ دہلی کے وزیر اعلا اروند کیجریوال نے صحافیوں کو بتایا انھوں نے مرکزی حکومت سے درخواست کی ہے کہ دہلی میٹرو سروس کو ٹرائل کی بنیاد پر مرحلے وار کھولنے کی منظوری دی جائے۔
انھوں نے کہا کہ دہلی میں ہوٹل اور ہفتے وار بازار کھول دئے گئے ہیں اور دہلی کی معیشت کو سہارا دینے کے لئے ڈیزل کی قیمت آٹھ روپے فی لیٹر کم کر دی گئی ہے۔
دہلی کے وزیر اعلا نے کورونا کو کنٹرول کرنے میں دہلی کے لوگوں اور تاجروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ دہلی کی معیشت کو پٹری پر لانے میں سب مل کے کام کریں گے۔
دہلی میں کورونا پر قابو پالینے کا اعلان
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 185