فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 19 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

415649
عراق کے رکن پارلیمنٹ نے ملک میں ہونے والے مظاہروں میں امریکا اور خلیج فارس کے کچھ عرب ممالک کو ملوث قرار دیا ہے۔
عراق کے الصادقون دھڑے کے رکن پارلیمنٹ محمد البلداوی نے اتوار کو نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ملک میں پرتشدد مظاہروں کے لئے سوشل میڈیا پر ہونے والی اپیلوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ جو لوگ تشدد پھیلا رہے ہیں، وہ امریکا اور خلیج فارس کے عرب ممالک کے نوکر اور ایجنٹ ہیں اور ان کا ہدف ملک میں افراتفری پیدا کرنا ہے۔
عراقی رکن پارلیمنٹ نے متعلق افراد سے اس حساس معاملے پر سخت کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیشنلسٹ مظاہرین کو، بلوائیوں اور فسادیوں سے اپنا راستہ الگ کر لینا چاہئے۔
واضح رہے کہ عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی بصرہ کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اس شہر کے دورے پر ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh