www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

رھبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ عراق کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں کسی بھی قسم کی کوئی رکاوٹ نھیں ہے.

عراقي وزير اعظم نوري مالکي نے جو تھران کے دورے پر ہيں جمعرات کو رھبر انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمي سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی. رھبر انقلاب اسلامی نے اس ملاقات ميں ايران اور عراق کے سياسي اور اقتصادي تعلقات کي تقويت کي اھميت پر زورديتے ھوئے فرمايا کہ مختلف شعبوں ميں روز افزوں تعاون کا ميدان بھت ھي وسيع ہے اور عراق کے ساتھ تعلقات کي توسيع اور علاقائي تعاون کو فروغ دينے کے راستے ميں کسي بھي طرح کي کوئي رکاوٹ نھيں ہے۔
آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے فرمايا کہ پچھلے چند برسوں ميں ايران ميں علم و سائنس کي ترقي بھت ھي شاندار رھي ہے اور عراق کو ايران کے سائنسي تجربات کي منتقلي دونوں ملکوں کے تعاون کا ايک اھم ميدان ثابت ھوسکتي ہے ۔
قائد انقلاب اسلامي نے عراقي حکومت کي کارکردگي کو مثبت قرارديتے ھوئے فرمايا کہ آپ لوگ اپنے ملک کے لئے جو کام انجام دے رھے ہيں وہ بھت ھي اھم ہے البتہ عراق کي ضرورتيں اس سے کھيں زيادہ ہيں ۔
رھبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس بات کا اظھار کیا کہ عراقي صدر جلال طالباني اسلامي جمھوريہ ايران کے اچھے اور گھرے دوست ہیں اور ان کی صحت کے لئے دعا کي ۔
عراقي وزير اعظم نوري مالکي نے بھي اس ملاقات ميں اسلامي جمھوريہ ايران کي حکومت کا شکريہ ادا کرتے ھوئے اس اميد کا اظھار کيا کہ ان کے دورہ تھران ميں ھونے والے مذاکرات اور سمجھوتے دونوں ملکوں کے درميان تعاون کو فروغ دينے کا محرک قرار پائيں گے ۔
 

Add comment


Security code
Refresh