www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 اسلامی جمھوریہ ایران میں ھونے والی فائرنگ کے نتیجے میں17سرحدی فورسز کے اھلکار شھید ھو گئے۔

ارنا سے گفتگو کرتے ھوئے ایک اعلی آفیسر کا کھنا تھا کہ مسلح دھشتگردوں کے ساتھ یہ جھڑپ ایران کے صوبہ سیستان وبلوچستان کے سرحدی شھرسراوان میں ھوئی جس میں 17 سرحدی فورسز کے اھلکار شھید اور5زخمی ھو گئے تاھم شھداء کی صحیح تعداد کے بارے میں کوئی اطلاع نھیں ہے۔
اس واقعہ کے بعد صوبہ سیستان وبلوچستان کے سرحدی علاقوں کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
صوبہ سیستان وبلوچستان کے سرحدی شھرسراوان کی سرحدیں پاکستان سے ملتی ہیں اور کوھستانی اور دشوار گذارعلاقہ ھونے کی وجہ سے موت کے سوداگراور اسمگلر اس راستے کو استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh