www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

عید غدیر کے موقع پر تمام محبان اھل بیت علیھم السلام کو بھت بھت مبارکباد پیش کرتے ہیں

پوری دنیا میں عید غدیر کی مناسبت سے خوشیاں منائي جارھی ہیں۔ حجۃ الوداع کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم خدا سے حضرت علی علیہ السلام کو اپناخلیفہ اور جانشین معین فرمایا تھا۔
امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے خلیفۂ رسول معین ھونے کی خوشی میں ساری دنیا میں چراغاں کیا گیا ہے۔
سارےایران میں ھرگلی کوچے میں چراغانی دیکھی جاسکتی ہے۔ سرکاری عمارتوں کےعلاوہ لوگوں نے اپنے گھروں، دوکانوں اور کمپنیوں کی عمارتوں پر چراغانی کی ہے۔
مشھد مقدس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرزند حضرت امام رضا علیہ السلام اور قم مقدسہ میں آپ کی بھن حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے روضوں کونھایت ھی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔
عراق میں بھی کربلائے معلی، نجف اشرف، سامرا اور کاظمین میں اھل بیت عصمت و طھارت علیھم السلام کی بارگاھوں پر بے مثال چراغانی کی گئي ہے۔ ان روضوں پر اس وقت لاکھوں زائرین کا اجتماع ہے۔
ایران میں علماء اور مراجع کرام کے گھروں میں محافل قصیدہ خوانی اور جشن کا سلسلہ جاری ہے۔اور ھر چھوٹے بڑے شھر کی مسجدوں اور امام باگاھوں میں جشن قصیدہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے جو گذشتہ روز ھی سے شروع ھوچکا تھا۔
ساری دنیا میں اھل ولایت عید غدیر کی خوشی میں ایک دوسرے کو مٹھائياں کھلارھے ہیں اور مبارک باد پیش کرکے خدا کا شکر ادا کررھے ہیں کہ خدا نے انھیں ولایت امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کی نعمت سے مالامال کیا ہے۔
عراق سے موصولہ رپورٹ کے مطابق آج نجف اشرف میں لاکھوں زائرین بارگاہ امیر المومنین علیہ السلام میں حاضری دے کر آپ کو رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جانشینی کی مبارک باد پیش کررھے ہیں۔
لبنان اور شام سے موصولہ اطلاعات کے اھل بیت نبوت و عصمت و امامت علیھم السلام کے عقیدت مندوں نے بڑے عقیدت و احترام سے عید غدیر منائي جا رھی ہے۔
ھندوستان و پاکستان میں بھی بھت جوش خروش سے ساتھ جشن غدیر منایا جارھا ہے۔وھاں سے بھی اطلاعات ہیں کہ لوگ جگہ جگہ چراغانی کیں ہیں اور محفلوں کا انعقاد کیا ہے ۔
 

Add comment


Security code
Refresh