www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

ملت بحرین ان مسجدوں کے کھنڈرات پر نماز قائم کررھی ہے جنھیں آل خلیفہ نے شھید کردیا ہے۔

لولو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ نے شیعہ مسلمان اکثریت کی دسیوں مساجد اور امام بارگاھوں کو مسمار کردیا لیکن بحرین کی انقلابی ملت ان مساجد اور امام بارگاھوں کے کھنڈرات پر نماز قائم کررھی ہے۔
ملت بحرین اس بات پر تاکید کرنے کےلئے کہ یہ مسجد کا مقام ہے اور اسے آل خلیفہ نے ویران کردیا، نماز قائم کرتی ہے۔ ملت بحرین کا کھنا ہے کہ آل خلیفہ کے ھاتھوں مساجد اور مقدس مقامات کی مسماری اس بات کا ثبوت ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت، فرقہ وارانہ نظریات کی حامل ہے۔
ادھر بیروت میں بحرین کی انسانی حقوق تنظیم کے سینئر رکن نے کھا کہ آل خلیفہ گرفتارشدہ انقلابی رھنماوں کو قتل کرنے کی کوشش کررھی ہے۔ یوسف ربیع نے حسن مھدی حبیب کی شھادت کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ آل خلیفہ اپنے ایجنٹوں سے انقلابی رھنماؤں کو قتل کرواتی ہے۔
انھوں نے آل خلیفہ کی جیلوں میں جاری تشّدد کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ اس کی تنظیم نے عالمی اداروں اور تنظیموں کو آل خلیفہ کے تشدد آمیز اقدامات کے ثبوت پیش کئے ہیں۔
واضح رھے کہ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاھلانہ امتیازی پالیسی کے خلاف احتجاج کررھی ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh