حکومت پاکستان نے ایک نیا قانون وضع کیا ہے جس کے مطابق دھشتگردانہ حملوں میں ملوث افراد کے خلاف
خصوصی عدالتوں میں مقدمہ چلایا جائے گا۔
اس قانون پر پاکستان کے صدر ممنون حسین نے دستخط کردیئے ہیں جسے پھر عملدرآمد کیلئے اس ملک کی پارلیمنٹ میں واپس بھجوادیا گیا ہے۔
حکومت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ یہ قانون، دھشتگردی کے واقعات کی روک تھام اور عوام کو دھشتگردانہ حملوں سے محفوظ رکھنے کیلئے وضع کیا گيا ہے۔
اس قانون کے تحت پاکستان میں نئی جیلیں بھی قائم کی جائیں گی جبکہ جرائم روکنے کیلئے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹیاں بھی بنائی جائیں گی۔