فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

افغانستان پر امریکی ڈرون حملے میں تین افراد ھلاک ھوگئے۔

پریس ٹی وی کے مطابق یہ حملہ، افغانستان کے شمال مشرقی صوبے کنڑ پر کیا گیا۔ امریکہ یہ دعوی کرتا ہے کہ ڈرون حملے صرف مسلح افراد کے خلاف کئے جارھے ہیں جبکہ عمل میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ ان حملوں میں زیادہ تر عام شھری مارے جارھے ہیں۔
دوسری جانب افغانستان کے صوبے ھرات کی صوبائی کونسل کے ایک رکن محمد ظریفی نے دعوی کیا ہے کہ افغانستان میں غیر ملکی فوجی،حکومت مخالفین کو مسلح کررھے ہیں۔
محمد ظریفی نے دعوی کیا ہے کہ ایسے شواھد موجود ہیں جن سے صاف ظاھر ہے کہ شیندند میں حکومت مخالفین کو ایسے کینٹینرز فراھم کئے گئے کہ جن میں اسلحہ موجود تھا اور یھی وجہ ہے کہ افغانستان کی وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں نیٹو سے وضاحت طلب کی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ افغانستان کے بعض پارلیمانی نمائندوں نے بھی الزام عائد کیا تھا کہ امریکہ کی زیر قیادت غیر ملکی فوجی، حکومت مخالفین اور طالبان کے ساتھ ھمہ جھتی تعاون کررھے ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh