فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

عراق کی وزارت دفاع نے کھا ہے کہ خلیج فارس کے بعض عرب ممالک مجرم پیشہ قیدیوں کو رھا کرکے انھیں دھشتگردانہ

کاروائیوں کے لئے عراق روانہ کررھے ہیں۔
 عراقی وزارت دفاع کے پریس سیکریٹری محمد عسکری نے کھا ہے کہ خلیج فارس کے بعض ممالک خطرناک قیدیوں کورھا کرکے انھیں عراق میں دھشتگردانہ کاروائيوں کے لئے روانہ کررھے ہیں۔
 انھوں نے کھا کہ تکفیری دھشتگردوں کےحامی ملکوں نے عراق میں بھی دھشتگردی کو جھاد کا نام دے دیا ہے۔ محمد عسکری نے کھا کہ اسی وجہ سے عراق میں کچھ مھینوں سے دھشتگردی میں اضافہ ھوا ہے۔
ادھر بعض ذرائع نے عراق کی انٹلجنس ایجنسیوں کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ قطر نے دوھزار دھشتگرد عراق روانہ کئے ہیں جو شام سے عراق میں داخل ھوئے ہیں۔ عراق حکام کا کھنا ہے کہ امریکہ، سعودی عرب اور قطر ان کے ملک میں جاری دھشتگردی میں ملوث ہیں اور ان کی ھرطرح سے مدد کررھے ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh