لبنان کے دارالحکومت بیروت میں سینکڑوں لبنانی حجاج کرام کو ایئر پورٹ ٹرانذٹ پر نامعلوم وجوھات کی بنا پر
حج پروازوں پر سوار نھیں ھونے دیا گیا۔
المنار ٹی وی کے مطابق لبنانی باشندوں نے اس موقع پر ایئر پورٹ کے ٹرزنزٹ لاونج میں باقاعدہ احتجاج شروع کر دیا، انکا کھنا تھا کہ ھمارے پاس سعودی عرب کا ویزہ موجود ہے لیکن ھمیں نا معلوم وجوھات کی بنا پر جھاز میں سوار نھیں ھونے دیا جا رھا۔
سعودی ھوائی کمپنی سے استفسار پر یہ بھانہ پیش کیا جا رھا ہے کہ یہ فلائیٹ صرف لبنان میں مقیم شامی باشندوں کے لئے ہے اور اس میں لبنانی شھری سوار نھیں ھو سکتے۔
جبکہ لبنانی باشندوں کا کھنا ہے کہ ھمیں حج روانگی کے لئے اسی جھاز اور اسی وقت کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔