فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

تھران کی مرکزی نماز جمعہ ھزاروں نمازیوں کی موجودگی میں تھران یونیورسٹی میں آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں ادا کی گئی۔

خطیب نماز جمعہ تھران نے امریکی حکومت کو اسلامی جمھوریہ ایران کے مقابلے میں ایک وعدہ خلاف و ریا کار حکومت قرار دیا۔
خطیب نماز جمعہ تھران نے ایران کے حوالے سے امریکہ کے دوھرے رویوں کی طرف اشارہ کیا اور کھا کہ امریکی حکام نے ایسی حالت میں اعلان کیا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ امریکی صدر نے حال ھی میں صھیونی حکومت کے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں دعوی کیا کہ پابندیوں کی وجہ سے ایران مذاکرات کی میز پر آیا ہے۔
خطیب نماز جمعہ تھران آیت اللہ سید احمد خاتمی نے ایران کے خلاف فوجی آپشن اور دیگر تمام آپشن کے میز پر موجود ھونے پر مبنی امریکی صدر کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ ملت ایران بھی امریکہ اور مغربی دنیا کے مقابلے میں تمام آپشن میز پر رکھتی ہے اور اس کی واضح مثال ایران کے خلاف عراق کی بعثی حکومت کی مسلط کردہ آٹھ سالہ جنگ کے دوران ملت ایران کا مقدس دفاع ہے ، جس میں اسلامی ایران کی سرزمین پر حملہ کرنے والوں کی شکست کا مشاھدہ کیا جاسکتا ہے۔
خطیب نماز جمعہ تھران نے اس بات کا ذکر کرتے ھوئے کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے زمانے سے لیکر آج تک ملت ایران کے خلاف مختلف سازشوں میں امریکہ کا کردار نمایاں ہے کھا کہ " مردہ باد امریکہ " کا نعرہ ملت ایران کی مزاحمت کی علامت ہے اور جب تک امریکہ کی سازشی پالیسیاں جاری ہیں ، یہ نعرہ بھی ملت ایران کے درمیان موجود رھے گا اور امریکہ سے ملت ایران کی نفرت ختم نھیں ھوگی۔
خطیب نماز جمعہ تھران آیت اللہ سید احمد خاتمی نے خدا پر یقین ، عوام کی طاقت ، ولایت فقیہ کی تقویت ، عدل و انصاف اور ایران کے اندر باھمی یکجھتی کے اجزاء کی طرف اشارہ کرتے ھوئے وضاحت کی کہ داخلی استحکام ، دشمنوں کے مقابلے میں ایران کا قیمتی ترین ھتھیار ہے اور اس کے ذریعے ھی سے دشمنوں کی تمام تر سازشوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔
خطیب نماز جمعہ تھران نے اسی طرح ایران کے خلاف مغرب کی شدید پانبدیوں کے باوجود ایرو اسپیس ، جوھری ٹیکنالوجی اور میڈیکل کے شعبے میں ایران کے ماھرین اور نوجوانوں کی ترقی و پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ھوئے ، رھبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی تائید و حمایت کے دائرے میں اسلامی جمھوریہ ایران کی خارجہ پالیسی میں نئی سرگرمیوں کے حوالے سے اپنی حمایت کا اعلان بھی کیا۔
 

Add comment


Security code
Refresh