الحسینیہ میں دھشت گردوں کا اھم ترین اڈہ دھشت گردوں سے پاک کرلیا گیا۔ داعش کا فرانسیسی کمانڈر "ابوالقعقاع الفرنسی" مارا گیا۔
30 دھشت گردوں نے ھتھیار ڈال دیئے۔
دمشق کے نواحی علاقے الحسینیہ اور الذیابیہ میں دھشت گردوں کے مضبوط اڈے کو سرکاری افواج کی ایک نھایت تیز رفتار یورش میں مکمل طور پر ان کے ناپاک وجود سے پاک کرالیا گیا ہے۔
دھشت گردوں نے اپنے اڈے کو بچانے کے لئے بارودی سرنگیں بچھائی تھیں اور رکاوٹیں کھڑی کی تھیں جن سے گذر کر سرکاری دستوں نے دھشت گردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصانات پھنچائے اور درجنوں دھشت گرد ھلاک اور باقیماندہ میدان جنگ چھوڑنے پر مجبور ھوئے۔
ویڈیو رپورٹ میں دکھایا گیا ہے کہ اس علاقے کے تجارتی مراکز اور اسکول اور اسپتال تک پر دھشت گردوں نے رحم نھيں کیا ہے اور ان مقامات کو یا تو تباہ کردیا گیا ہے یا پھر انھیں دھشت گردی کے لئے مورچوں میں تبدیل کیا گیا ہے۔
یہ کامیاب کاروائی مختلف علاقوں میں کئی کامیاب کاروائیوں کے بعد انجام پائی جن میں غوطہ شرقیہ اور غوطہ غربیہ کے کئی علاقوں کو دھشت گردوں سے آزاد کرایا گیا تھا اور اس کاروائی کے لئے راستہ ھموار کیا گیا تھا۔
دمشق کے نواحی علاقے دوما میں بھی دھشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو گولہ باری کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
ادھر حلب میں بھی سرکاری افواج کی کاروائیاں جاری ہیں جن میں فرانسیسی دھشت گرد کمانڈر "ابوالقعقاع الفرنسی" سمیت متعدد دھشت گرد ھلاک ھوئے ہیں۔
سرکاری افواج نے حلب میں سعودی عرب سے وابستہ دھشت گرد تنظیم "دولۃالاسلامیۃ في العراق والشام (داعش)" کے کئی خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور درجنوں دھشت گردوں کو ھلاک کردیا۔
یہ کاروائیاں ریف حلب میں واقع قصبے "السفیرہ" کے علاقے میں بھی جاری رھیں اور ھالکین کے درمیان خطرناک فرانسیسی دھشت گرد ابوالقعقاع کی لاش بھی ملی ہے جو داعش کے کمانڈروں میں سے تھا۔
اطلاعات کے مطابق ابو محمد الشامی المشھور "ابوالقعقاع" فرانسیسی شھریت کا حامل تھا جس کو حلب کے نواح میں خناصر ـ سفیرہ کی سڑک پر جھڑپوں میں مارا گیا ہے۔ اور ابو جریم میں دھشت گردوں کے ٹھکانے کو گولہ بارے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
دوسری طرف سے زملکا کے علاقے میں بھی جھڑپیں ھورھی ہیں اور دھشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر شدید گولہ باری ھورھی ہے۔ اور زملکا کے پل پر سرکاری کنٹرول کے بعد حرستا کے علاقے میں میدان الثانویہ کے قریب جھڑپوں میں متعدد دھشت گرد ھلاک کئے جاچکے ہیں زملکا کے علاقے میں فوج کی پیشقدمی جاری ہے۔
سرکاری افواج نے حلب صوبے کے شھر منغ میں بھی داعش نامی دھشت گرد ٹولے کے ایک خفیہ ٹھکانے کو نشانہ بنا کر درجنوں دھشت گردوں کو ھلاک اور زخمی کردیا ہے۔
شام میں العالم کے مقامی ڈائریکٹر حسین مرتضی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ حمص میں "مشرفہ ـ تلبیسہ" کی سڑک کے اطراف، ملتقی البحرین اور ریف الرستن میں بڑی تعداد میں دھشت گردوں کو ھلاک کردیا اور انشائات نامی محلے میں عامی شھریوں پر دھشت گردوں کی مارٹر شیلنگ کے بعد سرکاری افواج نے حملہ کرکے دھشت گردوں کا صفایا کردیا۔
ادھر ایک ویڈیو رپورٹ کے مطابق بیت سحم کے علاقے میں 30 دھشت گردوں نے ھتھیار ڈال کر اپنے آپ کو سرکاری افواج کے حوالے کردیا ہے۔