اسلامی جمھوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے جنیوا میں گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات میں تھران کی بھرپور شرکت کی خبر دی ہے۔
فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے گذشتہ رات کوروشیا میں اسلامی جمھوریہ ایران کے سفارت خانے میں منعقدہ تقریب میں اس بات کا ذکر کرتے ھوئے کہ جنیوا میں ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ھونے والے مذاکرات میں بس چند ھی دن باقی ہیں کھا کہ ایران ان مذاکرات میں سنجیدہ ہے اور تھران کو یہ توقع ہے کہ مقابل فریقین بھی سنجیدگی کا مظاھرہ کریں اور حقیقت کو درست طریقے سے درک کریں۔
ڈاکٹر لاریجانی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کہ اس شعبے میں راہ حل کی طرف قدم بڑھایا جاسکتا ہے اور ان مذاکرات کے حوالے سے شکوک و شبھات میں مبتلاء ھونے کی کوئی وجہ نظر نھیں آتی ، کھا کہ علاقے میں موجود اکثر مشکلات ، دیگر ملکوں اور ایران کے درمیان باھمی شراکت سے دور کی جاسکتی ہیں۔