فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کھا ہے کہ پولیس اقتصادی کارنامے کو وجود میں لانے اور عوام کو

 پرامید بنانے میں اھم کردار کی حامل ہے۔
ایوان صدر کی ویب سائٹ کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے آج پولیس کیڈٹ کالج میں پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ھوئے کھا کہ پولیس کو ملک کے اقتدار، سلامتی اور معاشرے میں سکون کا باعث ھونا چاھیئے اور پولیس اقتصادی کارنامے کے لئے سکیورٹی کی راہ ھموار کرسکتی ہے۔
انھوں نے کھا کہ پولیس ملک میں قانون کا معیار و محور ہے اور اسے طاقت کے ساتھ ساتھ قانونی کو بھی مد نظر رکھنا چاھیئے اور یہ اس طرح سے ھونا چاھیئے کہ عوام بھرپور طریقے سے پولیس کے اخلاق و رفتار وگفتار نیز قانون نافذ کرنے کے طریقوں میں قانون کی پابندی کا مشاھدہ کریں۔ اس تقریب میں شرکت کرنے سے پھلے صدر مملکت نے شھدائے پولیس کے مزاروں پرحاضر ھوکر فاتحہ خوانی کی جس کے بعد پولیس نے صدر کو سلامی دی۔
 

Add comment


Security code
Refresh