عوامی محاذ برائے آزادئی فلسطین نے فلسطین کی نام نھاد خود مختار انتظامیہ اور غاصب صھیونی ریاست کے درمیان
سازشی مذاکرات کا شروع ھونے والا نیا دور بند کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
اس فلسطینی تنظیم نے ایک بیان میں ان مذاکرات پر شدید مخالفت کا اظھار کرتے ھوئے صراحت کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ فلسطینیوں کے جاری قتل عام، ان کی زمینوں پر جاری غاصبانہ قبضے اور مسجد الاقصی اور بیت المقدس کو یھودیوں کا شھر بنانے کیلئے جاری کوششوں کی صورت میں غاصب صھیونی ریاست کے ساتھ مذاکرات، فلسطینیوں اور ان کی جدوجھد کے مفاد میں ثابت نھیں ھوسکتے۔
غرب اردن اور مشرقی بیت المقدس میں صھیونی آباد کاری کی توسیع کی بناء پر تین برسوں تک تعطل کا شکار رھنے کے بعد غاصب صھیونی ریاست اور فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے درمیان سازشی مذاکرات کا نیا دور، رواں سال جولائی کے مھینے میں واشنگٹن میں دوبارہ شروع ھوا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ غاصب صھیونی ریاست کی جاری جارحانہ کاروائیوں کی بناء پر فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس سمیت مختلف فلسطینی تنظیمیں اور گروہ ان مذاکرات کے خلاف ہیں۔