صدر اسلامی جمھوریہ ایران روحانی نے اپنی حکومت پر رھبر انقلاب اسلامی کے اعتماد کا شکریہ ادا کیا اور کھا کہ
"تدبیر و امید کی حکومت" کی خارجہ پالیسی حکمت، عزت اور مصلحت کے اصولوں کے مطابق ھوگی اور حکومت آگے کی جانب بڑھتے ھوئے قومی مفادات اور رھبر انقلاب کی ھدایات کو بنیاد ملحوظ خاطر رکھے گی۔
صدر اسلامی جمھوریہ ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں بات چیت کرتے ھوئے کھا: ھم اس حکومت کے آغاز سے رھبر انقلاب کی حمایت بالخصوص خدمت گزار حکومت کی سفارتی سرگرمیوں پر اعتماد، کے حوالے سے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ھماری حکومت کی خارجہ پالیسی حکمت، عزت اور مصلحت کی بنیاد پر آگے بڑھے گی اور قومی مفادات کو ملحوظ خاطر رکھے گی اور اور اس راستے پر مستحکم قدموں کے ساتھ گامزن رھے گی۔
انھوں نے کھا: حکومت آگے کی جانب حرکت میں قومی مفادات اور رھبر انقلاب اسلامی کی ھدایات کو مد نظر رکھے گی اور پوری قوت سے ملت ایران کے جوھری حقوق کا تحفظ کرے گی اور ملت ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کے لئے کسی بھی اقدام سے گریز نھيں کرے گی۔
انھوں نے کھا: ھم قومی مفادات اور اسلامی نظام کے عظیم تر اھداف کی بنیاد پر اپنی فعال اور مفید سفارتکاری کے ذریعے قومی عزت اور مفادات کا تحفظ کریں گے اور پوری ھوشیاری کے ساتھ بین الاقوامی حالات اور روابط پر گھری نظر رکھتی ہے۔
انھوں نے کھا: حکومت پوری قوت سے عوام کی معاشی حالت کی بھتری، پیداوار کی راہ میں رکاوٹوں کے خاتمے اور عدل و انصاف کے ساتھ معاشرے کی ترقی کو عملی جامہ پھنانے کی کوشش کرتی ہے۔
انھوں نے کھا: یہ حکومت "اعتدال" کا نعرہ لگا کر قائم ھوئی ہے اور اندرونی و بین الاقوامی مسائل میں اس نعرے کی پابندھوگی۔