سیاسی تجزیہ نگار ڈاکٹر کیون باریٹ کا کھنا ہے کہ موجودہ حالات میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاھو کے پاس اتنی طاقت نھيں ہے کہ
وہ ایران کے خلاف جنگ کے لیے امریکہ پر دباؤ ڈال سکیں۔
پریس ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں باریٹ نے کھا کہ میرے خیال میں موجودہ صورت حال میں اسرائيل کے پاس اتنی طاقت نھیں ہے کہ وہ امریکہ کو ایران پر حملے کے لیے مجبور کر سکے۔
انھوں نے کھا کہ ایران کے خلاف جنگ کا ماحول بنانے کی کوششوں میں ناکامی سے اسرائیلی حکام بھت خفا ہیں۔
حال ھی میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں نیتن یاھو نے تقریر کرتے ھوئے بین الاقوامی برادری کو یہ یقین دلانے کی بھرپور ناکام کوشش کی کہ ایران جوھری ھتھیار حاصل کرنا چاھتا ہے۔
صھیونی وزیر اعظم کی تقریر کے فورا بعد ھی ایران نے اس پر رد عمل ظاھر کرتے ھوئے اسے اشتعال انگیز بیان قرار دیا تھا اور اس کی سخت مذمت کی تھی۔