امریکی کمانڈوز نے لیبیا اورصومالیہ میں کارروائی کرکے القاعدہ کے اھم رھنما انس اللیبی کو گرفتار کرلیا ہے۔
امریکی کمانڈوز نے لیبیا اورصومالیہ میں کارروائی کرکے القاعدہ کے اھم رھنما انس اللیبی کو گرفتار کرلیا ہے۔ جو کینیا اور تنزانیہ میں امریکی سفارتخانوں پر بم حملوں کے سلسلے سے امریکہ کو مطلوب تھا۔ 1998ء میں ھونے والے ان حملوں میں 224 افراد ھلاک ھوئے تھے۔
انس اللبی کی گرفتاری میں مدد کے لیے امریکی حکومت نے 5 ملین ڈالر انعام مقرر کررکھا تھا۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی سیلز نے صومالیہ کے ساحلی علاقے براوی میں بھی کارروائی کی اور شدت پسند تنظیم الشباب کے اھم رھنما کو گرفتار کرلیا ہے جو نیروبی شاپنگ مال حملے میں ملوث تھا۔
خبـروں میں بتایا گیا تھا کہ صومالیہ میں الشباب کے رھنما کو گرفتار کرنے کے لئے برطانوی اور ترکی کے فوجیوں نے کارروائی کی جسے الشباب کے اھلکاروں نے ناکام بنادیا ہے۔
واضح رھے کہ ترکی اور خلیج فارس کے عرب ممالک کی خفیہ سروسز القاعدہ رھنماؤں کو گرفتار کرانے میں امریکہ کے ساتھ تعاون کررھی ہیں۔ کیونکہ مذکورہ ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کا ایک طرف القاعدہ سے رابطہ ہے اور دوسری طرف وہ امریکہ کے ساتھ تعاون کررھی ہیں ۔
خلیج فارس کے عرب ممالک اور ترکی میں امریکی فوجی اڈے قائم ہیں جو اس بات کا واضح ثبوت ہیں ترکی اور خلیج فارس کے عرب ممالک نے اسلامی سرزمین امریکہ کے حوالے کررکھی ہے اور ان ممالک کا کفار کے ساتھ تعاون جاری ہے۔