فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

سعودی عرب کے مشرقی علاقوں کے ساتھ ساتھ اب ریاض میں بھی آل سعود کے خلاف احتجاج ھورھے ہیں۔

 العوامیہ ویب سائٹ کے مطابق پورے سعودی عرب میں آل سعود کی تشدد آمیز پالیسیوں کے خلاف احتجاج ھو رھا ہے اور جمعرات کو ریاض میں ھزاروں افراد نے احتجاجی مظاھرہ کرکے آل سعود کی مذمت کی۔
 مظاھرین نے گرفتار شدہ افراد کو بغیر کسی الزام کے قید میں رکھے جانے کی مذمت کی اور ان کی رھائي کا مطالبہ کیا۔ اسی طرح کا ایک مظاھرہ صوبہ قصیم کے شھر البریدہ میں ھوا جو سعودی عرب کے مرکزی حصے میں واقع ہے ۔
 اس مظاھرے میں بھی عوام نے آل سعود کی تشدد آمیز پالیسیوں اور کڑی پولیس اور انٹلیجنس نگرانی کی مذمت کی۔ مظاھرین نے برسوں سے قید سیاسی رھنماؤں کی رھائي کا مطالبہ کیا۔
مظاھرین کا کھنا ہے کہ ھزاروں افراد کو بغیر کسی الزام کے برسوں سے قید میں رکھا گیا ہے اور یہ بھی معلوم نھیں ہے کہ انھیں کس جیل میں رکھا گيا ہے۔
ادھر آل سعود کے کارندوں نے انسانی حقوق تنظیم کے سربراہ ولید ابو الخیر کو محض اس وجہ سے گرفتار کرلیا کہ انھوں نے بعض اصلاح پسندوں کو اپنے گھر مدعو کیا تھا۔
مشرقی شھر قطیف کے شھری سلمان امین قریش تقریبا سات مھینے سے سعودی جیل میں بند ہیں اور انھیں جسمانی ایذائيں پھنچائي جارھی ہیں ، ان پر بھی کسی طرح کا الزام نھیں لگایا گيا ہے۔
آل سعود کی حکومت جو عوامی تحریک سے بوکھلاھٹ کا شکار ھوچکی ہے تشدد آمیز اقدامات سے عوام کو کچل کر بحران سے نکلنے کی راھیں تلاش کررھی ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh