فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

فلسطین کی تنظیم حماس نے اس عزم کا اظھار کیا ہے کے وہ غاصب صھیونی حکومت کے مد مقابل مقاومت سے

 کسی بھی صورت دستبردار نھیں ھو گی۔
 قطر کے اخبار الشرق کے مطابق محمود الزھار نے جمعرات کو فلسطین کی جمھوری حکومت کی وزارت داخلہ کے ھزار سے زائد افسروں سے غزہ کے علاقے خان یونس میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ حماس غاصب صھیونی حکومت کے مد مقابل مقاومت سے کسی بھی صورت دستبردار نھیں ھو گی اور نہ ھی کسی کو اس بات کی اجازت دے گی کہ وہ اس مقاومت کو ختم کرے۔
انھوں نے حماس کی خراب اقتصادی حالت کی خبروں کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ھوئے کھا کہ فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس کے پاس غاصب صھیونی حکومت سے مذاکرات کا اختیار تو نھیں ہے لیکن اگر وہ مذاکرات کے اس سلسلے کو روکتے ہیں تو ان پر اس سازشی سلسلے کو روکنے کا الزام عائد کیا جائے گا۔
انھوں نے کھا کہ فلسطین کی آزدی ایک ایسا مسئلہ ہے جس پر سودے بازی نھیں کی جاسکتی۔ حماس چھ سالوں کے دوران غاصب صھیونی حکومت سے چار مرتبہ جنگ کر چکی ہے اور ان میں سے کسی ایک جنگ میں بھی اسے شکست نھیں ھوئی ہے۔
واضح رھے کہ مختلف فلسطینی گروھوں کی جانب سے وسیع پیمانے پر مخالفت کے باوجود، امریکی ایما پر فلسطینی انتظامیہ اور غاصب صھیونی حکومت کے درمیان مذاکرات کا دوبارہ آغاز کیا جا رھا ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh