مغربی میانمار میں روھنگیا مسلمانوں کو ایکبار پھر تشّدد کا نشانہ بنایا جارھا ہے۔ ایک مقامی پولیس افسر کا
کھنا ہے کہ میانمار کے مغربی صوبے راخین میں بودھ مت انتھا پسندوں نے مسلمانوں پر شدید حملہ کیا ہے جھاں پانچ مسلمان جاں بحق ھوگئے جن میں ایک بوڑھی عورت بھی شامل ہے۔
مغربی اور شمال مغربی میانمار میں مسلمانوں کے خلاف جاری تشدد میں انتھا پسندوں نے اسی طرح ایک مسلمان آبادی میں سّتر مکانات کو نذر آتش کردیا جبکہ ان علاقوں میں آباد بیشتر مسلمان بودھ مت انتھا پسندوں کے حملوں سے بچنے کیلئے روپوش ھوگئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ میانمار میں آٹھ لاکھ سے زائد روھنگیا مسلمان آباد ہیں جنھیں اس ملک کی حکومت مھاجر کی حیثیت سے تسلیم کرتی ہے اور جو اس وقت سخت حالات اور دباؤ میں زندگی بسر کر رھی ہے یھانتکہ اقوام متحدہ نے بھی اس قوم کو ایک ایسی مظلوم و ستم رسیدہ قوم قرار دیا ہے جسے وحشیانہ طریقے سے تشدد کا نشانہ بنایا گيا ہے۔