شامی حکومت کے ایک قریبی ذرائع نے کھا ہے کہ آیندہ چند دنوں میں شام کے نظام کے حق میں مختلف سیاسی اور فوجی
تبدیلیاں رونما ھونے والی ہیں۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق تحت دمشق کے ساتھ مضبوط اور قریبی تعلقات کے حامل اس ذریعے نے اس سلسلے میں لبنان 24 نامی ویب سائیٹ کو دیئے گئے بیان میں اعلان کیا کہ شام کی حکومت نے ایک منظم منصوبہ تدوین کیا ہے اور اس ملک کے صدر اس منصوبے کی خود نگرانی کر رھے ہیں۔ یہ منصوبہ ملک کی فوجی اور سیکیورٹی اسٹریٹجک مراکز پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے میں مددگار ثابت ھو گا۔
انھوں نے کھا کہ شامی حکومت کی جانب سے اپنے کیمیاوی ھتھیاروں کے تلف کئے جانے کے معاملے پر موافقت کی وجہ سے دھشتگردوں پر کاری ضرب لگی ہے اور اس حوالے سے بھت جلد شامی فورسز کی خاطر خواہ کامیابیوں کو بھی بھت جلد منظر عام پر لایا جائے گا۔