سعودی عرب نے حجاج کی سکوریٹی کے لئے ایک صھیونی برطانوی کمپنی سے معاھدہ کیا ہے۔
المختصر ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب نے ایام حج میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی سکوریٹی برقرار رکھنے کے لئے جی فور ایس نامی صھیونی برطانوی کمپنی سے معاھدہ کیا ہے اور یہ معاھدہ دوھزار دس سے جاری ہے۔
سعودی عرب نے یہ معاھدہ خفیہ طور پر کیا ہے۔ جی ایس فور کمپنی نے اس معاھدے کے بعد دوھزار دس سے سعودی عرب کو خدمات فراھم کرنا شروع کی تھیں اور اس غرض سے اس نے المجال جی ایس فور نامی کمپنی ساحلی شھر جدہ میں قائم کی تھی۔ جی ایس فور کمپنی کے صھیونی حکومت کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں۔
یورپ میں حکومتوں کے خلاف ھونے والے مظاھروں میں عوام کے خلاف اس کے عناصر کی تشدد آمیز کاروائيوں سے اس پر کڑی نکتہ چینی کی جارھی ہے اور اب یھی کمپنی ایام حج میں بیس لاکھ حجاج کی سکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالے گي۔
جی ایس فور ایسی کمپنیوں میں شامل ہے جو صھیونی حکومت کو جسمانی ایذائيں پھنچانے کے آلات اور عوام کو کچلنے کے لئے استعمال ھونے والے ھتھیار فراھم کرتی ہے۔ عالمی قوانین میں اس طرح کے آلات کی خریدو فروخت پرپابندی لگائی گئی ہے۔