www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

ھندوستان کی عدالت عظمی نے جمعہ کو اپنے ایک تاریخی فیصلے میں ووٹرز کو منفی ووٹنگ کا اختیار دے دیا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ وہ ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) میں ایک ایسے بٹن کا اضافہ کرے جس کے ذریعے ووٹر تمام امیدواروں کو مسترد کر سکیں۔
ھندوستانی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کھا کہ ووٹر کو یہ حق اسی سال ھونے والے ریاستی اتنخابات میں حاصل ھونا چاھیئے۔
پیپلز یونین فار سول لبرٹی (پی یو سی ایل) کی جانب سے داخل کی گئی درخواست پر عدالت عظمیٰ نے اپنا یہ تاریخی فیصلہ سنایا ہے۔ اس درخواست میں منفی ووٹنگ کے حق کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
فیصلہ سناتے ھوئے عدالت نے کھا کہ جمھوریت کے تحفظ اور ملک میں حکمرانی کے لیے بھتر لوگوں کے انتخاب کے مد نظر ووٹرز کو یہ حق اختیار دینا لازمی تھا۔ عدالت عظمی نے کھا ہے کہ ایک زندہ جمھوریت میں لوگوں کو یہ اختیار دیا جانا بھی بھت ضروری ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh