حزب اللہ لبنان کے سیاسی دفتر کے رکن نے ان خبروں کی تردید کی ہےکہ حزب اللہ نے تحریک حماس سے تعلقات منقطع کرلئے ہیں۔
الرسالہ نیٹ کے مطابق بلال فرحات نے کھا ہےکہ حزب اللہ نے حماس کے ساتھ تعلقات منقطع نھیں کئے ہیں حماس کےساتھ حزب اللہ کے تعلقات باقی رھیں گے۔
بلال فرحات نے حزب اللہ اور حماس کے تعلقات کو نھایت اھم قراردیتےھوئے کھا کہ دنوں گروھوں کے درمیاں صلاح و مشورہ جاری ہے۔
بلال فرحات نے کھا کہ حزب اللہ ھرگز فلسطینی مزاحمت کی حمایت سے دستبردار نھیں ھوگي۔ انھوں نے تحریک حماس کے خلاف میڈیا وار کی مذمت کرتے ھوئے کھا کہ جو چیز بھی صھیونی حکومت کے خلاف جاری مزاحمت میں شریک تنظیموں کے خلاف ھو وہ حزب اللہ کے لئے ناقابل قبول ہے۔