www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

شام کے صدر بشار اسد نے کھا ہے کہ وہ دوھزار چودہ کے صدارتی انتخابات میں شرکت کریں گے۔

 شام کے میڈیا نے یورپی پارلیمنٹ کے رکن ورونیک دوکیسر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صدر بشار سیاسی سرگرمیوں سے دستبردار نھیں ھونگے۔
 انھوں نے کھا ہےکہ دوھزار چودہ میں شام کے عوام یہ فیصلہ کریں گے کہ ان کا صدر کون ھوگا۔ یورپی پارلیمنٹ کے نمائندے ورونیک دوکسیر نے گذشتہ ھفتے دمشق میں صدر بشار اسد سے ملاقات کی تھی۔
صدر بشار اسد نے شام میں جاری اصلاحات کی طرف اشارہ کرتےھوئے کھا کہ یہ اصلاحات بلاشک و شبہ پراکسی وار کانتیجہ نھیں ہیں بلکہ بحران کے خاتمے کےلئے مختلف گروھوں کے ساتھ قومی سطح پر مذاکرات کرنے کی حکومت کی کوشش ہے۔
ادھر شام میں ایک سیاسی رھنما ھیثم المناع نے کھا ہے کہ شام میں تکفیری عناصر کی موجودگي ملک کے لئے خطرہ شمار ھوتی ہے۔ ھیثم المناع نے المیادین ٹی وی کےساتھ گفتگو میں شام کی ملت و حکومت کے خلاف سرگرم عمل تکفیری گروھوں کے درمیاں جھڑپوں کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ ان تکفیری عناصر کے شام کو خطرہ لاحق ہے۔
انھوں نے کھا کہ شام میں بیس ھزار تکفیری عناصر کی موجودگي شام کو ویران کردے گي۔ انھوں نے کھا کہ شام میں مختلف ادیان و مذاھب کے افراد مفاھمت آمیز زندگي گذار رھے ہیں لیکن تکفیری گروھوں کا وجود اس پرامن بقائے باھمی کو نابود کرسکتا ہے۔
انھوں نے تکفیری دھشتگردوں کو سرطانی رسولی سے تعبیر کرتے ھوئے کھا کہ شام کی فوج اس سرطانی رسولی کو کاٹ کر پھینک دے گي۔
 

Add comment


Security code
Refresh